تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے ساتھ کیے گئے جنگ بندی معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس وقت تک غزہ معاہدہ شروع نہیں کریں گے جب تک ہم ان قیدیوں کے نام حاصل نہیں کر لیتے جنہیں رہا کیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کی فہرست حوالے نہیں کی ہے اور معاہدہ آگے نہیں بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ تل ابیب غزہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔ نیتن یاھو نے مزید کہا کہ قیدیوں کیتبادلے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ذمہ داری تنہا حماس پر عائد ہوتی ہے۔









