پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ قیاس آرائیوں پر نہیں جاتے، ہمارا امیدوار 20 تاریخ کو سرخرو ہو کر منتخب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے الیکشن ٹریبونل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین کے کاغذات الیکشن کمیشن میں منظور ہونے کو ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا ہے، ہمارے وکلا نے دلائل مکمل کئے ہیں، امید ہے سرخرو ہونگے، قیاس آرائیوں پر نہیں جاتے، ہمارا امیدوار 20 تاریخ کو سرخرو ہو کر منتخب ہوگا۔