سیف الملوک کھوکھر

قوم کی بیٹی مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔سیف الملوک کھوکھر۔

(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر لاہور و ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز خدمت کی سیاست میں مصروف ہیں قوم کی بیٹی مریم نواز نے نوجوانوں کے لیے ریکارڈ منصوبے متعارف کروا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا انے والا مستقبل تابندہ اور روشن ہوگا انتشار پسند جماعت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا تھا اور ملک کے نوجوان مایوسی کا شکار ہو چکے تھے

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی افس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کہ عوام دوست منصوبوں نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ عوامدو سے وزیراعلی ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست ان کے خون میں شامل ہے پاکستان مسلم لیگ نون کی تاریخ گواہ ہے کہ جب جب یہ جماعت اقتدار میں ائی عوام میں خوشحالی کی لہر دوڑی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا نون لیگ ایک اعتماد کا نام ہے

انہوں نے کہا کہ ایک انتشاری ٹولے نے ملک کا نظام تہس نہس کر کے رکھ دیا تھا افسوس کہ اس ایک سیاسی انتشار جماعت کو صرف اور صرف اپنی منفی سیاست کی فکر تھی عوام کو زندہ درگو کر دیا گیا لیکن عوام نے ایک دفعہ پھر سے مسلم لیگ ن پر اعتماد کر کے اپنی خوشحالی کی مہر سبت کر دی انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہوگا