ڈاکٹر شاہد صد یق

قوم کو پہلی بار عمران خان کی صورت میںدلیر قیادت میسر آئی’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ قوم کو پہلی بار عمران خان کی صورت میںدلیر قیادت میسر آئی،عمران خان واحد عظیم پاکستانی سیاستدان ہیں جن کے فیصلے انکی محب الوطنی کے جذبے کے عکاس ہیں،عمران خان نے اصولوں پر ڈٹ جانے کاطرز سیاست اپنا یا جو کہ انکی اصولی سیاست کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتوں کی ٹکٹ پر کوئی بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں کیونکہ ان کے لوگوں کو پتہ ہے کہ انتخابات میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے بھاگ دوڑ کرتی ہیں لیکن پی ڈی ایم ٹولہ اپنی سیاست اور عزت بچانے کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں،حکمران عوام کو ریلیف دینے کا جھوٹ بول رہے ہیں ہر طرف بے چینی اور اضطراب ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم بلے پر ٹھپہ لگا کر موروثی سیاسی قبضہ مافیا کے خاتمے اور قائد پاکستان عمران خان کو تین چوتھائی اکثریت سے واپس لانے کا دوٹوک فیصلہ کر چکی ہے۔