لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صدراستحکام پاکستان پارٹی ووفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پوری قوم کو باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کاپیغام دیتا ہے.
23مارچ کو قراردادِ پاکستان کی منظوری سے ہی پاکستان کاحصول ممکن ہوا، بحیثیت قوم ہمیں اسی اتحاد، بھائی چارے اوریگانگت کی ضرورت ہے۔اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ ہمیں قومی حمیت سے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنا ہو گا.
ملک دشمن سازشوں اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کاعہد کرنا ہوگا، ہمیں ایک قوم کی طرح مادروطن کی حفاظت کیلئے کردارادا کرناہوگا،قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،ملک کو عظیم تربنانا ہوگا، نئی نسل کو 23 مارچ1940کی تاریخی حیثیت سے آگاہ کرنا ہوگا۔