عظمیٰ بخاری

قوم کو جھوٹ کے سبز باغ دکھائے گئے،عظمی بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ قوم کو جھوٹ کے سبز باغ دکھائے گئے، عوام کو جب سہولتیں نہیں دے رہے تو وہ ووٹ کیسے دیں گے، بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے نہیں ہوسکتے، کل حکومتی ترجمان وزیراعظم کی شاہی سواری کےساتھ لاہور آئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا عمران خان کتنا نالائق ہے پوری قوم جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے معلومات مانگی تھی کہ وزیر اعلی کے اثاثوں کی تفصیلات دیں لیکن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی جواب دے دیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ میاں نواز شریف جس کو کہیں گے وزیراعظم کا امیدوار وہ ہوگا ، مریم بھی وزیر اعظم ہو سکتی ہیں اگر نواز شریف کا فیصلہ ہوا، آج ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ آئندہ ہم گورنمنٹ بنائیں گے ، ہر پولیٹیکل پارٹی کو حق ہے اپنا وزیر اعظم بنانے کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بےشک خیمہ لگائے جو مرضی کرے لیکن پیسے کی آمدو رفت نا کریں۔