پرویز اشرف

قوم کو بے یارو مددگار چھوڑ کر ملک سے بھاگنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، راجہ پرویز اشرف

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سا بق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ افغانستان مین امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا عالی برادری افغانستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرے ملک میں امن و امان نام کی کو ئی چیز نہیں ہے، موجو دہ حکومت مہنگائی بے روز گاری کرائم جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف عوام کے سا ت سڑ کوں پر ہے

موجودہ حکومت کے پاس جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں بھٹو خاندان کی تاریخ قرنیوں سے بھری پڑی ہے نون لیگ کی قیادت پر جب بھی برا وقت آیا وہ ملک سے فرار ہو گئے قوم کو بے یارو مددگار چھوڑ کر ملک سے بھاگنا انکا وطیرہ ہے و ہ گز شتہ روز پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شہباز کلیار کے بھائی کے قتل ہونے ان کے گھر اظہار تعزیت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عالمی براردی افغانستان میں پا ئدار امن اور تر قی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ا پر سکون فغانستان ہی پر امن پاکستان کی ضمانت ہے پاکستان کو افغانستان میں معیشت کی بحالی کے لیے کردار ادا کر نا ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح نکام ہو گئی ملک میں امن نام کی کو ئی چیز نہیں موجو دہ حکومت میں مہنگائی بے روز گاری کرائم جرائم کی شرع میں اضا فہ ہوا حکومت کے پاس کو ئی معاشی پا لیسی نہیں سوائے کھوکھلے نعروں عمران خان کے پاس کچھ نہیں بد عنوانی کرپشن نا اہلی کی موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی عمران خان اپنی نا کامیوں کا ملبہ سیا سی جماعتوں پر ڈالنا چھوڑ دیں

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی پر جب بھی کو ئی مشکل وقت آیا تو وہ قوم کو بے یارو مددگار چھوڑکر ملک سے بھاگ گئے جبکہ بھٹو خاندان کی تاریخ قربا نیوں سے بھری پڑی ہے آصف زرداری سخت بیماری کی حالت میں بھی قوم کے سا تھ کھڑا ہے پیپلز پارٹی آج بھی مہنگا ئی بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کے خلاف عوام کے سا تھ سڑکوں پر پے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے جیالے تیاری کریں انہوں نے پو لیس اعلی حکام سے مطا لبہ کیا کہ شہباز کلیار کے بھائی کے قا تلوں کو فوری گرفتار کیا جا ئے ورنہ احتجاج کر یں گے۔