لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قوم کا لیڈر عمران خان ایک اور عید ناحق قید میں گزار رہا ہے اور علاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں صحت یابی اور جلد از جلد رہائی نصیب فرمائے ۔انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں امت مسلمہ کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کا دن خوشیوں، ایثار، محبت اور باہمی اخوت کو فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے،رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد عید الفطر اللہ تعالی کی جانب سے ایک عظیم انعام ہے، جس میں ہمیں صبر، تقوی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔
اس موقع پر ہمیں معاشرے کے محروم اور نادار طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی خوشیاں سب تک پہنچ سکیں۔مسرت چیمہ نے کہا کہ قوم کا لیڈر ایک اور عید ناحق قید میں گزار رہا ہے اور علاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں صحت کاملہ عطاء فرمائے اور جلد از جلد رہائی نصیب فرمائے ۔ آمین ۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات دے اور ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔








