وزیر اعظم عمران خان 189

قوم وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ چوری کی وجہ سے غریب ہوتی ہے، وزیر اعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کے برعکس پاکستان اسلامی فلاحی ریاست نہ بن سکا،جب تک قوم مل کر نہ لڑے قانون کی بالادستی نہیں ہوتی، تنقید اچھی چیز ہے اور یہ جمہوریت کا خون ہوتا ہے،ہمارے احساس پروگرام کی پوری دنیا معترف ہے، ہیلتھ کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب آئے گا،

ن لیگ نے قرضے لےکرگروتھ حاصل کی، فیکٹری پر ڈاکو بٹھا دیں گے تو دیوالیہ ہو جائے گی،ہمارے پچھلے 2 حکمرانوں پر بھی دنیا بڑے تبصرے کرتی تھی لیکن ان کی کرپشن کی داستانوں پر ، دنیا اب بھی حیران ہے کہ مقصود چپڑاسی کے پاس 4 ارب روپیہ کیسے آگیا ، اللہ نے پاکستان کو بہت وسائل سے نوازا ہے، قوم وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ چوری کی وجہ سے غریب ہوتی ہے،جب تک معاشرے میں انصاف نہیں ہوگا خوشحالی نہیں آئے گی،برطانیہ گیا تو پہلی بار فلاحی ریاست دیکھنے کو ملی، وہاں ڈاکٹرز اور نرسز امیر و غریب میں کوئی فرق نہیں کرتے تھے، پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بننا تھا لیکن میں نے برطانیہ میں اللہ کی برکت دیکھی،وہ مدینہ کی ریاست سے زیادہ قریب ہیں،

مسلمان ملکوں میں شاید ہی کسی نے فلاحی ریاست دیکھی ہو۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان نے بہاولپور میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں غریب اور پسماندہ ممالک ہونے کی وجہ کرپٹ اشرافیہ جو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں اور پیچھے عوام کو غربت کی دلدل میں پھینک دیتے ہیں مدینہ کی عملی ریاست کا نمونہ برطانیہ میںدیکھا ہے یہاں پر بلا امتیاز رنگ ونسل اور مفت علاج کی سہولیات میسر ہے عالمی مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان ترقی کے منازل طے کررہا ہے جبکہ پاکستانی میڈیا تاثر پھیلا رہا ہے کہ نااہل حکومت ملک نہیں چلا سکتی پنجاب میں ترقی اورانقلاب آرہا ہے پنجاب حکومت نے صحت کارڈ کے لئے 4ارب روپے مختص کئے ہیں صحت کارڈ کا دائرہ صوبہ خیبرپختونخوا ،پنجاب ، آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان تک پھیلائیں گے تاکہ غریب عوام اپنے علاج معالجے کی سہولت میسر ہوسکے پیر کے روز بہاولپور میں صحت کارڈ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی عملی ریاست کا نمونہ برطانیہ میں دیکھا ہے جہاں پر میں والدہ کو کینسر ہونے کی وجہ سے علاج کے غرض سے برطانیہ لے کرگیا تھا میں نے اپنی والدہ کا علاج پیسوں سے کروایا لیکن ساتھ والے بیڈ پر ایک غریب مریضہ موجود تھی جس کا علاج بھی اسی طریقے سے کیاجارہا تھا جو رقم دے کر علاج کروا رہے تھے مصر کے ایک عالم عبدالہو نے ایک دفع کہا تھا کہ مغرب کے لوگ مسلمان نہیں ہے لیکن وہاں اسلام دیکھ آیا ہوں لیکن عرب میں مسلمان تو ہیں لیکن اسلام نہیں ،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میںنے ساری دنیا کو دیکھا ہے لیکن دکھ سے کہناتھا پڑتا ہے کہ اسلامی ممالک میں ایک بھی فلاحی ریاست موجود نہیں ،جیسے برطانیہ میں ہے بلکہ سیکنڈ نیویا کے ممالک اس سے بھی بہتر عوام کو سہولیات میسر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا تنقید کرے تنقید سے رہنمائی ملتی ہے لیکن یہ بھی بتائے کہ حکومت اچھا بھی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا تاثر دیتا ہے کہ نااہل حکومت ملک نہیں چلا سکتی جبکہ عالمی مالیاتی ادارے اور اقتصٓادی جرائد ورسائل اس بات کی شہادت دے رہے ہیں کہ پاکستان اقتصادی ترقی نمو5.37فیصد ہیں سابقہ حکومت نے قرضے لے کر اورکرپشن کر کے اعدادوشمار چھپا کر ملکی ترقی کی رفتار 5فیصد بتائی تھی جبکہ ہم نے نامساعد حالات میں ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر ڈالا ، کرونا کی وجہ سے دنیا کی بھر کی اقتصادیات زوال پذیر ہوگئی

لیکن اللہ کے کرم سے پاکستان ان تین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نا صرف کرونا کی لہر کا مقابلہ کیا بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن رکھا ،انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث اور لوٹ مار والے شخص کو ایک مرتبہ پھر موقعہ فراہم کیا جائے میرا ان سے سوال یہ ہے کہ معمولی جرائم میںجیلوں میں افراد کا کیا قصور ہے جن کا گھر میں کمانے والا بھی کوئی نہیں ہوتا ان کا شریف برادران اور زرداری نے ملک کو لوٹا کسوٹا اور دولت بیرون ملک منتقل کردی نواز شریف اسوقت یورپ کے سب سے مہنگے علاقے اورلندن کے سب سے قیمتی علاقے میںرہائش پذیر ہے جہاں پر ان کی جائیداد کی قیمت اربوں روپے ہیں جب ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ یہ دولت کیسی کمائی تووہ کہتا ہے کہ میرے بیٹوں سے پوچھا جائے جب ان کے بیٹوںسے پوچھا جائے تووہ کہتے ہیں کہ ہم تو پاکستانی شہری ہی نہیں ،

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈ اور ان کے خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ جنیز بک میں یہ بھی درج ہونیوالا ہے کہ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کی شوگر مل میں مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں 4ارب روپے پائے گئے حالانکہ ان کی کل تنخواہ 10ہزار روپے تھی وزیراعظم نے کہا کہ نبی نے فرمایاتھا کہ تم سے پہلے قومیں اسی لئے برباد ہوئی کہ وہ چھوٹے ملزموںکو سزادیتی تھی لیکن بڑے مجرموں کو کچھ نہیںکہاجاتاتھا ۔ میرا دعوہ ہے کہ دنیا بھر میں جو غریب اور پسماندہ ممالک ہے ان کی غربت کی وجہ یہی ہے کہ ان کی اشرافیہ نے ملک کی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیا انہوں نے کہا کہ میںصوبہ خیبرپختونخوا حکومت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سب سے پہلے صحت کارڈ کی سہولت شروع کی سرکاری ہسپتالوںکی حالت یہ ہے کہ ماہانہ ادویات دستیاب ہے اور نہ ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں حکومت کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ ہر جگہ ہسپتالیں بناسکے ڈاکٹر بھرتی کریں ادویات فراہم کریں نرسیں اور دیگر طبی عملہ بھرتی کیاجائے

اسی لئے ہم نے صحت کارڈ کا اجراءکیا یہ دنیا بھر میں واحد منصوبہ ہے جہاں پر بلا امتیاز ہر خاندان کو 10لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جارہی ہیں اس سے پہلے نجی سرمایہ کار چھوٹے شہروں میں ہسپتالیں نہیں بناتے تھے کہ وہاں پر پیسہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈویژنل ہسپتالوں پر مریضوں رش بڑھ جاتا تھا اور ایک بیڈ تین تین مریضوں کو لیٹایا جاتا تھا لیکن صحت کارڈ کی سہولت کے بعد عوام جہاں سے چاہیں علاج کراسکتے ہیں اس سے پہلے بڑے نجی ہسپتالوں میں جانے کا صرف سوچ ہی سکتے تھے اب دس لاکھ روپے خطیر رقم سے وہ اپنا علاج کرواسکیںگے جب مریضوںکا رجحان نجی ہسپتالوں کی طرف جائے گا تو سرکاری ہسپتالوںمیں ڈاکٹروںکو بھی مریض نا آنے کی صورت می احساس ہوگا اور وہ اپنے علاج معالجے پر توجہ دیں گے اور حکومت بھی ان سے پوچھے گی کہ مریض ادھر کی کیوںرخ نہیںکرتے جبکہ اس سے پہلے ڈاکٹروںکو کوئی نہیںپوچھتاتھا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب پر خطیر رقم خرچ کی ،اوراس سلسلے میںدو سیکرٹریٹ قائم کئے جنوبی عوام کی ملازمتوںکے کوٹے کا جو حصہ بنتا ہے اس سلسلے میں جلد آکر اعلان کروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں