شازیہ عطا مری

قوم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے، شازیہ مری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے اور عمران نیازی کی تباہی سرکار نے ہر سمت تباہی مچائی ہے۔

ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودا نااہل حکومت نے ملک کی معیشت غیروں کے پاس گروی رکھ دی ہے اور نالائق اور احمق حکومت قوم کو مقروض بناکر جشن منا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی دیکر ملک کو باوقار بنایا تھا اور قوم بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے کیونکہ بلاول بھٹو زرداری قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔