ملیکہ بخاری 135

قوم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی‘ ملیکہ بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ، قوم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ عوام ایک طرف اور سازشی ٹولہ ایک طرف ہے، خودار قوم کبھی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل روکنے کے لئے حکومتی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں