قومی ہاکی 139

قومی ہاکی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ،32 کھلاڑی غیرملکی کوچز کے زیرتربیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منگل کو بھی جاری رہا قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں شامل 32 کھلاڑی غیرملکی کوچز کے زیرتربیت ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی زیرنگرانی روزانہ کی بنیاد پر دو ٹریننگ سیشن کھلائے جارہے ہیں،غیر ملکی فزیکل ٹرینر ڈینیئل بیری اور گول کیپنگ کوچ باب ویلڈہاف بھی کھلاڑیوں کے ٹریننگ سٹاف کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ کوچنگ سٹاف میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپین سمیر حسین، اجمل خان لودھی، اولمپین احمد عالم اور اولمپین وسیم احمد شامل ہیں۔

ایشیاء کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے حتمی انتخاب کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ 31 مارچ تک لاہور میں جاری رہے گا۔ایشیاء کپ کی تواریخ کا باقاعدہ اعلان ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کیا جائیگا جوکہ مئی کے تیسرے ماہ میں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا۔ یاد رہے کہ ایشیاء کپ، ورلڈ کپ کوالیفائینگ ایونٹ ہیجس میں ایونٹ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی ہاکی کپ میں شرکت کے لئے کولیفائی کرینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں