قومی ڈائیلاگ

قومی ڈائیلاگ اسمبلی میں ہوسکتاہے،لیکن پہلے وزیراعظم مستعفی اورحکومت گھر جائے،بلاول بھٹو

ٹھٹھہ(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی ڈائیلاگ اسمبلی میں ہوسکتاہے،لیکن پہلے وزیراعظم مستعفی اورحکومت گھر جائے،عوام کے تعاون سے سلیکٹڈحکومت کوہٹاکرعوامی حکومت لائیں گے،حکومتی وزراسازش کررہے ہیں لیکن پی ڈی ایم متحدہے، تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے، مچھ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹھٹھہ کے عوام تاریخی مہنگائی کامقابلہ کررہے ہیں،آج خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے ،مہنگائی کابوجھ اس لیے اٹھاناپڑرہاہے کہ نااہل وزیراعظم مسلط کیاگیا،وزیراعظم کے پاس مسائل کاحل نہیں توانہیں استعفا دینا چاہیے،وزیراعظم نے کہامیں ٹریننگ پرہوں، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ایک ہیں ،پی ڈی ایم کی جیت پیپلزپارٹی کی جیت ہے،عوام کے تعاون سے سلیکٹڈحکومت کوہٹاکرعوامی حکومت لائیں گے،

حکومتی وزراسازش کررہے ہیں لیکن پی ڈی ایم متحدہے، تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے،ہمیں ہر پلیٹ فارم پر حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیے، قومی ڈائیلاگ اسمبلی میں ہوسکتاہے،لیکن پہلے وزیراعظم مستعفی اورحکومت گھر جائے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خالی کرسیوں سے خطاب کوانقلاب کی طرح پیش کیاجاتاتھا،بلاول بھٹو نے کہا کہ مچھ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے۔