شاہد آفریدی 131

قومی ٹیم کو مسلسل دو سنسنی خیز میچز جیتنے پر دلی مبارکبادپیش کرتا ہوں’ شاہد آفریدی

نیو یارک (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں برتری حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو مسلسل دو سنسنی خیز میچز جیتنے پر دلی مبارکبادپیش کرتا ہوں، میں امریکہ میں سفر کے دوران بھی میچز دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے پاکستان ٹیم سے جیت کا تسلسل جاری رکھنے کا بھی کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں