کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش پر ویاب ریاض کے ردعمل کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی 20 انٹڑنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل 2019 سے قومی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ وہ آخری بار سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے دوران ایکشن میں دکھائی دیے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹیم کے سابق منیجر وہاب ریاض کو پاکستان کے لیے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ کہتا رہا ہوں کہ میں کھیلنا چاہتا ہوں اور مجھ سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا میں ٹرائلز میں حاضر ہوا؟ وہاب ریاض نے مجھ سے پوچھا ‘کیا تم نے ٹرائل میچز کھیلے ہیں؟’ میں نے کہا ‘آپ کس بارے میں بات کررہے ہیں؟ میں نے ان سے کہا کہ میں دستیاب ہوں۔