قومی ٹیسٹ کرکٹ 114

قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ جمیکا پہنچ گیا، آج ٹیسٹنگ کے نتائج موصول ہونگے

جمیکا ( رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ جمیکا پہنچ گیا، (آج) منگل کو ٹیسٹنگ کے نتائج موصول ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق اسکواڈ گیانا سے براستہ بارباڈوس جمیکا پہنچا،اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی جمیکا پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی ،ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی،ٹیسٹنگ کے نتائج منگل کو موصول ہوں گے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے جمیکا میں شروع ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں