قومی ٹیسٹ

قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا کراچی میں کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا کراچی میں کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔محمد عباس نے کہاکہ 2017 میں ڈیبیو سیریز جیتی تھی، جو یاد گار ہے ،دھانی اور نسیم شاہ کے آنے فاسٹ بولنگ کا شعبہ مزید مضبوط ہوا ہے،خویسٹ انڈیز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا کراچی میں تربیتی کیمپ سے کارکردگی میں بہت فائدہ ہوا ہے ۔کوچ محمد یوسف نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی سیریز چیلنجنگ ہوگی،ویسٹ انڈیز میں اپنا تجربہ کھلاڑیوں منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ویسٹ انڈیز میں ڈیوک بال سے کھیلیں گے،میچ سنیریو پریکٹس سے سیریز میں مدد ملے گی،جنوبی افریقہ سے جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔عتیق الزماں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو گراونڈ میں کھڑے رہنے کی پریکٹس کرائی ہے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی پیچز ایک جیسی ہیں