ٹریننگ سیشن

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بارش کے باعث کھلاڑیوں نے ٹریننگ نہیں کی ۔دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 26جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوں گے۔