لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب کے وزیر تجارت و صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قومی معیشت کسی صورت لاک ڈا ﺅ ن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
ایک بیان میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کورونا کاتیزی سے پھیلا زندگیوں اور معیشت کے لیے خطرناک ہے لہذا اس مشکل صورتحال سے بچنے کے لیے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ قومی معیشت کسی صورت لاک ڈا ﺅ ن کی متحمل نہیں ہوسکتی، کاروبار اور فیکٹریاں بند کرکے روزگار سے محروم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل فیصلوں سے بچنے کے لیے حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد لازم ہے۔