ذکاء اشرف

قومی سلیکشن کمیٹی اور نئے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان آج متوقع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق اجلاس آج ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق فیصلے ہوں گے، اجلاس میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹل ٹیموں سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

اجلاس سے قبل کرکٹ کمیٹی سربراہ اور ایڈوائزر مصباح الحق اپنی مشاورت مکمل کریں گے، اجلاس میں نئی قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بھی تجاویز پر غور ہوگا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد نئے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان بھی ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ ذکا اشرف نے ملاقات کی۔ ندیم خان کو بھی نئے سیٹ اپ میں اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔