علی لاریجانی 34

قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی بیٹے سمیت شہید، ایران نے تصدیق کر دی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کہ قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی اور معاون علی رضا سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، ان کی شہادت کا واقعہ تہران میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے 3 بجے پیش آیا۔

اس سے پہلے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا، اسرائیل نے گزشتہ روز علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق سکیورٹی کونسل میں خدمات انجام دینے سے پہلے علی رضا ایران کی حج و زیارت تنظیم کے سربراہ رہ چکے تھے اور اس سے قبل ملک کے سکیورٹی اداروں میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں