ڈبلیو 48

قومی باکسر عثمان وزیر کا ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے کا انکشاف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

بھارتی حریفوں کو شکست دے کر ہیٹرک مکمل کرنے والے عثمان وزیر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین فائٹر ہیں، وہ جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔

عثمان وزیر اپنی گفتگو میں حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی ادائیگیاں نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا۔

دورانِ انٹرویو عثمان وزیر کا بوم بوم شاہد آفریدی سے رابطہ بھی ہوا، جس میں انہوں نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو خوب سراہا اور مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں