قومی انڈر 19 123

قومی انڈر 19 کرکٹ اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ شروع ، کھلاڑی اور آفیشل یکم اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کرینگے

اسلام آباد /لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)قومی انڈر 19 کرکٹ اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق منفی کورونا ٹیسٹ والے کھلاڑی اور آفیشل یکم اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے، جہاں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بائیو سیکیور ببل میں دوسری کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلا دیش روانگی سے قبل اسکواڈ کی کوویڈ ویکسی نیشن بھی ہو گی ، 18 اپریل تک کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے 17 کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں