قومی اسکواڈ 170

قومی اسکواڈ آج ڈھاکا سے وطن واپس روانہ ہوگا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)قومی اسکواڈ (آج) جمعرات کی صبح 10 بجے ڈھاکا سے براستہ دبئی وطن واپس لوٹے گا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق (آج) جمعرات کو شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے، یہ تمام کھلاڑی کراچی پہنچ کر بائیو سیکیور ببل کو جوائن کرلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائٹ پر کراچی پہنچیں گے جبکہ بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے۔فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان (آج) بدھ کی شام ساڑھے 6 بجے لاہور پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں