اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا49واں اجلاس 30نومبر بروز پیر کو طلب کر لیا گیا، جس میں گورنمنٹ سیونگز بینک ( ترمیمی) بل 2020سمیت دو حکومتی ترمیمی بلوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ نیشنل بینک حکام گزشتہ دو سالوں کے دوران کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ۔
