شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف بلز دو بار پاس ہوئے ، اب سینٹ سے منظور ہونگے ،وزیر خارجہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف حوالے سے دو ٹائم بارڈ بلز پاس ہوئے ،

اب سینٹ سے منظور ہونگے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے دو ٹائم بارڈ بلز پاس ہوئے ،

قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے بلز میں اینٹی ٹیررازم ترمیمی بل 2020، اور یو این سیکورٹی کونسل ترمیمی بل 2020 شامل ہیں ،

میچول لیگل اسسٹنس کا بل قومی اسمبلی پہلے ہی پاس کر چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب یہ تینوں بلز منظوری کیلئے

سینٹ میں جائیں گے اور وہاں ان بلز پر ووٹنگ ہو گی ۔