اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کل پیر کو ہوگا۔
حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کرلیا جب کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک بل کابینہ سے بھی منظور کرلیا ہے۔
ایکٹ آف پارلیمنٹ کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کوطلب کیا ہے۔