سراج الحق 197

قومی اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات ملک و قوم کی ضرورت ہیں،منصفانہ انتخاب ہی بحرانوں کا واحد حل ہے، سراج الحق

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات ملک و قوم کی ضرورت ہیں،منصفانہ انتخاب ہی بحرانوں کا واحد حل ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ قومی اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات ملک و قوم کی ضرورت ہیں، آزاد اور مالی و قانونی طور پر خودمختار الیکشن کمیشن ہی شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کروا سکتا ہے،منصفانہ انتخاب ہی بحرانوں کا واحد حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں