فواد چوہدری

قوموں کی امامت کیا ہے ،اس کو کیا سمجھیں یہ بیچارے دو رکعت کے امام

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے،عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال کے مجموعہ کلام ضرب کلیم کے چند اشعار بھی شیئر کئے۔

میں نے اے میر سپہ! تیری سپہ دیکھی ہے ،’قل ھو اللہ، کی شمشیر سے خالی ہیں نیام ،آہ! اس راز سے واقف ہے نہ ملا، نہ فقیہ ،وحدت افکار کی بے وحدت کردار ہے خام،قوم کیا چیز ہے، قوموں کی امامت کیا ہے ،اس کو کیا سمجھیں یہ بیچارے دو رکعت کے امام