شہباز شریف

قوانین کی منظوری کو بلڈوز کیا گیا تو اپوزیشن شدید ردعمل دے گی، شہباز شریف کی خورشید شاہ سے ملاقات ، گفتگو

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوانین کی منظوری کو بلڈوز کیا گیا تو اپوزیشن شدید رد عمل دے گی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاوس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی کی مبارک باد دی۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پارلیمانی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر بھی اتفاق کیا۔