وزیراعلی بلوچستان

قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ، وزیراعلی بلوچستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے قلعہ سیف اللہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے دوران جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلی بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کو جائے حادثہ پر ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعلی بلوچستان نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔