علی خامنہ ای 60

قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا،ایرانی سپریم لیڈر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے۔

ایک بیان میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ 23 جون کو ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ 22 جون کو ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا تھا، امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں