سنوکر 225

قطر رواں سال نومبر دسمبر میں سنوکر کے متعدد انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) قطر رواں سال نومبر دسمبر میں سنوکر کے کئی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ بلیرڈ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی قطر ہی کرے گا۔

گذشتہ روز انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس منعقد ہوئی۔ ایشین کنفیڈرشن بلیرڈ اینڈ سپورٹس کے سینئر نائب صدر عالمگیر شیخ نے بھی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی۔ ورلڈ سنوکر مینز ویمنز اور ماسٹر چیمپئن شپ اس نومبر دسمبر دوحہ میں ہوگی۔

ورلڈ بلیرڈ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی قطر ہی کرے گا۔ آئی بی ایس ایف ٹیم اور سکس ریڈ بال چیمپئن شپ دبئی سے قطر منتقل کر دی گئی ہے۔ قطر اسی سال ورلڈ انڈر- 18 اور ورلڈ انڈر-21 کی بھی میزبانی کرے گا.

رواں سال نومبر دسمبر میں آئی بی ایس ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے بعد آئی بی ایس ایف کے الیکشن 2020ء بھی ہوں گے۔آئندہ سال ورلڈ انڈر 18 اور ورلڈ انڈر 21 کی میزبانی کی پیشکش آسٹریلیا اور روس نے کر دی ہے۔ آئی بی ایس ایف کی آئندہ ٹیلی کانفرنس 15 اگست کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں