قراقرم یونیورسٹی

قراقرم یونیورسٹی نے بی ایس سمسٹر فال سال 2020 میں داخلوں کا اعلان کردیا

گلگت(ر پورٹنگ آن لائن) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ایس سمسٹر فال سال2020کے لیے داخلوں کی تاریخ کا اعلان

کردیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق یکم ستمبر2020 تک داخلے جاری رہینگے ۔ قراقرم یونیورسٹی نے وائس چانسلر کے خصوصی ہدایت پر

طلبہ وطالبات کی آسانی کے لیے آن لائن داخلہ فام جمع کرنے کی سہولت بھی مہیا کی ہے ۔آن لائن فارم جمع کرانے کے خواہشمند

طلبا یونیورسٹی کے آفیشنل ویب سائٹ پر جاکر داخلہ فارم پرُ کرسکتے ہیں ۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق بی ایس سمسٹر فال2020میں

داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات دفتری اوقات میں KIU سٹوڈنٹس افئیرز کی آفس سے داخلہ فارم وصول کرکے 1000روپے

بنک چالان کے ساتھ فارم جمع کروا سکتے ہیں ۔خواہش مند طلباء یکم ستمبر تک مین کیمپس میں مکمل کوائف کے ساتھ اپنے داخلہ

فارم جمع کرواسکتے ہیں مطلوبہ تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔داخلے کے حوالے سے مزید معلوما ت

کے لیے KIUا سٹوڈنٹس افئیرز اینڈ المنائی کے دفتریا پھر KIUکے ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔