گلگت (ر پورٹنگ آن لائن) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں “ایڈوانس ٹریننگ کورس اون ایپلیکیشن آف ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس” کے عنوان پر دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیاہے۔ تربیتی ورکشاپ میں ایڈوانس ٹریننگ کورس اون ایپلیکیشن آف ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ورکشاپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے جی آئی ایس کے جدید تقاضوں کو خطے کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے،
کہاکہ آر ایس اور جی آئی ایس کے ذریعے ہی اس خطے کے گلیشیئرز اور قدرتی آفات جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے رونما ہورہے ہیں۔ان خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔وائس چانسلر نے ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدیدکہا اور اس بات پرزور دیاکہ دس روزہ ٹریننگ سے فائدہ حاصل کرکے علاقے میں تحقیق کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔یاد رہے کہ درس روزہ ورکشاپ کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سپارکو کے مابین باہمی تعاون سے کیاگیاہے جو کہ 9 اکتوبر 2020تک جاری رہے گا۔
اس دوران سپارکو کے تعاون سے جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ کے حوالے سے بنائی گئی جدید لیبارٹری کا افتتاح بھی کیاجائے گا۔اس پروگرام کے فوکل پرسن شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے لیکچرار اقتدار حسین ہیں۔جو کہ گزشتہ دس سالوں سے گلیشیئرز کی مانیٹرنگ مختلف تحقیق کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ پرکا م کررہاہے۔