ڈاکٹرعشرت العباد

قراداد پاکستان کے دن کو اسی جذبے سے منائیں جسکو سوچ کر وطن بنایا تھا،ڈاکٹرعشرت العباد خان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن )سابق گورنر سندھ و ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 23مارچ 2025کو یوم عزم و اتحاد پاکستان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قراداد پاکستان کے دن کو اسی جزبے سے منائیں جسکو سوچ کر وطن بنایا تھا۔

پوری قوم کو ایک ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے جسکے لئے پاک فوج کا قوم ہر اول دستہ بنے گی۔یاد رکھیں قائد اعظم کے خوابوں کی تعمیر اتحاد، یقین، تنظیم میں ہے۔ ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاٹ ڈالے گا وہ خود مٹ جائے گا۔ یہ وقت سیاست بچانے کا نہیں پاکستان بچانے کا ہے۔

سرسید احمد خان سے لے کر آج تک پاکستان کو دو قومی نظریئے اور منظم ریاست دیکھنے کی جدوجہد کرتے آئے اسے سچ کر دکھانا ہے۔ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد حکومت گڈ گورننس کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کی طرح دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے افواج پاکستان کو فری ہینڈ دے۔ ایم پی پی اپنے حصہ کا کام کر رہی ہے۔ پوری قوم ایک پیج پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست پہلے سیاست بعد میں کا نعرہ ہم نے دیا ہمیں خوشی ہے اس نعرے کو سب نے اپنایا۔ میں قرارداد پاکستان کے اس عظیم دن کے موقع پر حکومت سے یہ پرزور پیل کرتا ہوں کہ گورننس کو سنجیدگی سے بہتر بنایا جائے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اب بلا تاخیر اقدامات کئے جائیں۔ نیشنل ایکشن پلان، قومی سلامتی کا اجلاس اب عمل درآمد کے لئے ہونا چاہئے۔

اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس مسلسل کرکے نتیجہ خیز بنائے جائیں۔ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام ہر قیمت پر ضروری ہے۔ اسوقت سیاست اور بلیک میلنگ اور مطالبات کی سیاست کے بجائے قومی یکجہتی کی بات کی جائے۔

مطالبات منوائیں لیکن ملک کو مقدم رکھیں کیونکہ ہمارے سیاسی عدم استحکام کا دشمن فائدہ اٹھاتا ہے۔ پوری قوم کو اس دن کی مبارکباد اور ایک نئے عزم میری پہچان پاکستان پر قائم رہنے اور چلنے کی درخواست کرتا ہوں۔