لاہور (رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ سے کیس کے ٹرائل بارے رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس انوار الحق پنوں نے ملزم یاسر کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار 16ماہ سے جیل میں قید ہے ،مقتول اصغر علی کی موت یاسر کی گولی سے نہیں ہوئی ۔ استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے ۔ وکیل مدعی چوہدری نصیر کمبوہ نے کہا کہ درخواست گزار ریکارڈ یافتہ ملزم اور اس پر 9ایف آئی آر درج ہیں.
ملزم یاسر وغیرہ نے مقتول اصغر کے بھانجے کو بھی قتل کیا، مقتول اصغر کو بھی ملزم یاسر کا فائر لگا ہے، ملزم یاسر تفتیش میں گناہ گار ہے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کرکے ضمانت کی استدعا کی گئی، استدعا ہے کہ رہائی کے بعد ملزم یاسر جرم کریگا ضمانت مسترد کی جائے۔