اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی پاکستان کے لیے بہت قربانیاں ہیں،قبائلی اضلاع کے عوام ایک جنگ سے نکل کر آئیں ہیں،سابقہ فاٹا کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، قبائلی اضلاع کو ترقی دینا وزیراعظم کا وژن ہے ک، فاٹا کے بحالی اور ترقی کے لیے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قبائلی مشیران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی مشیران کا پارلیمنٹ تشریف لانے پر شکر گزار ہوں،قبائلی عوام کی پاکستان کے لیے بہت قربانیاں ہیں،قبائلی اضلاع کے عوام ایک جنگ سے نکل کر آئیں ہیں،سابقہ فاٹا کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،آج قبائلی عمائدین اور مشران سے تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے،وزیراعظم کا وژن ہے کہ قبائلی اضلاع کو ترقی دینا ہے۔
انہوں نے کہا فاٹا کے بحالی اور ترقی کے لیے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے،پوری کوشش شروع کی ہے کہ سابقہ فاٹا کے عوام کو حق مل سکے، اپنے طور پر یہ قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم اور سیاسی جماعتوں سے بات کی، فاٹا انضمام پر جذبات کو سمجھتے ہیں، دیکھنا ہے آگے کیسے بڑھنا ہے، پارلیمانی کمیٹی کے گورنننس، ڈویلپمنٹ اور سیاسی پہلووں کے تین الگ الگ گروپ بنائے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا افغانستان کی موجودہ صورتحال سے جو چیلنجز اور مواقع ہیں ان کو دیکھنا ہے، روزگار کی فراہمی بہت اہم ہے کیونکہ یہ علاقہ وار آن ٹیرر کا نشانہ رہا، سابقہ فاٹا کے مسائل کو دیکھنا ہوگا، کس طرح آگے بڑھ سکتے ہیں،وسطی ایشیائی مارکیٹس سے کیسے فائدہ ہوسکتا ہے۔