شہباز اکمل جندران۔۔
صوبے میں رائج قانون
The Punjab Urban Immovable Property Tax Act 1958
میں ترمیم کے بعد ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کمرشل جائیدادیں بحق سرکار سیل کرنا شروع کر دی ہیں۔
قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز واٹس ایپ کے ذریعے فیلڈ فارمیشن میں Disseminate کیا گیا۔
جس کی روشنی میں ای ٹی او گجرات اورنگزیب خان نے Cinepax گجرات نامی سینما گھر کو 3 لاکھ 80 ہزار روہے کی نادہندگی پر سیل کر دیا۔یہ سینما گھر پہلی بار سیل کیا گیا ہے اور قانون میں ترمیم کے بعد پنجاب میں یہ پہلی جائیداد ہے جسے سیل کیا گیا ہے۔
واضح رہے ترمیمی قانون کے تحت گھریلو جائیدادیں سیل نہیں کی جاسکتیں یہ ترمیم صرف کمرشل جائیدادوں کو سیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس سے قبل عدالت عالیہ نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو نادہندگان کی جائیدادیں سیل کرنے سے روک رکھا تھا