فروغ نسیم

قانون سب کے لیئے ہے، عملدرآمد کر نا ہوگا،بیرسٹرفروغ نسیم

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر قانون وفروغ نسیم لائرز گروپ آف پاکستان کے سربراہ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیئے ہے ،قانون پر عملدرآمد ہونا چاہئے ،یہ پیغام سندھ ہائی کورٹ نیو بار کونسل میں فروغ نسیم لائرز گروپ آف پاکستان کے وکلاء کی اہم اجلاس میں عبدالجبار قریشی ایڈووکیٹ نے پڑھ کر سنایا ۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے وکلاء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وکلاء کو قانونی میدان میں اپنا اہم و قانونی کردار ادا کرنا ہوگا، مظلوم عوام اور وکلاء کے لیئے آواز ایوان تک پہنچانے کے لیئے جدوجہد تیز کرنی ہوگی ، وکلاء کے مسائل کے حل اور بنیادی حقوق و اصولی مقاصد کے لیئے آواز بلند رکھنا ہوگی،

تب ہی کامیابیاں حاصل ہوگی،اجلاس میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سینئرز وکلاء گل فراز خٹک ایڈووکیٹ ، توقیر احمد خان ایڈووکیٹ ، محمد جاوید میمن ایڈووکیٹ ، عرفان میمن ایڈووکیٹ ، رضیہ پاکستانی ایڈووکیٹ ، عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ ، عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ ، سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ و دیگر نے اظہار خیال کیا،

جبکہ گفتگو کے دوران وکلاء نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ،اس موقع پر سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ کو گروپ کے نشرو اشاعت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔اجلاس میں سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور دیگر کورٹس کی بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل کے آئندہ الیکشن کے لیئے حکمت عملی طے کی گئی اور وکلاء سے رابطوں کو موثر بنانے و مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔