مائیک جانسن

قانون سازی کے حق میں ووٹنگ سے حکومت چلنے کے دروازے کھل گئے، اسپیکر مائیک جانسن

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی سینیٹ میں 40 روزہ شٹ ڈائون کے خاتمے کیلیے قانون سازی کی ابتدائی منظوری کے بعد ہاس اسپیکر مائیک جانسن نے کہاہے کہ سینیٹ میں قانون سازی کے حق میں ووٹنگ سے حکومت چلنے کے درواذے کھل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان نمائندگان میں حکومتی شٹ ڈان کے مکمل خاتمے کے بل کی جلد از جلد منظوری چاہتے ہیں، سالانہ اخراجاتی بل کی ایوان نمائندگان سے حتمی منظوری ہونی ابھی باقی ہے۔