وائٹ ہائوس

قازقستان میں پر تشدد مظاہرے، امریکی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی اجازت مل گئی

الماتے(رپورٹنگ آن لائن)قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پر تشدد مظاہرے جاری ہیں، جس کی وجہ سے شہر الماتے میں امریکی حکومت کی جانب سے امریکی قونصل خانے کے نان ایمرجنسی عملے کو قازقستان چھوڑنیکی اجازت مل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قازقستان میں الماتے قونصل خانے کا نان ایمرجنسی عملہ قازقستان چھوڑ سکتا ہے۔

قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہرے تاحال جاری ہیں۔قازقستان میں صدر نے کابینہ برطرف کر کے بڑے شہروں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر رکھا ہے۔