مشینری مینو فیکچررز

قائمہ کمیٹی برائے مشینری مینو فیکچررز اینڈ امپورٹرز کے چیئرمین راجہ عمر نواز کا عالمی شہرت یافتہ کمپنی میف مشین کے ساتھ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میں مشینری مینو فیکچرنگ سیکٹر کے تجربہ کار اور معتبر نام چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مشینری مینو فیکچررز اینڈ امپورٹرز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و لاہور چیمبراور سی او رون ایکسٹروزن انجینئرنگ راجہ عمر نواز کا یورپین ممالک کے دوروں کے موقع پر راجہ عمر نواز نے پاکستانی ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر راؤ رضوان الحق کی موجودگی میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی میف مشین، ہالینڈ اور رون ایکسٹروزن انجینئرنگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
مشینری مینو فیکچررز
معاہدے کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے، باہمی و تجارتی امور پر تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ سینئر بزنس لیڈر راجہ عمر نواز اس وقت یورپین ممالک کے دورے پر ہیں جہاں وہ مخلتف ممالک میں موجود پاکستان ایمبیسیز کا دورہ کررہے ہیں اسی سلسلے میں راجہ عمر نواز نے یورپین یونین سے پاکستان کے دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار ملک نیدر لینڈ کا خصوصی دورہ کیا اور نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع پاکستانی ایمبیسی گئے اور پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر راؤ رضوان الحق سے بھی خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر راجہ عمر نواز نے پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے کنونشن کی ریاستوں کی کانفرنس کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اور پاکستان اور نیدر لینڈ بالخصوص یورپیین یونین کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا۔پاکستانی سفیر سلجوق تارڑ نے راجہ عمر نواز کی ملکی و معاشی ترقی کیلئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔