شہبازاکمل جندران۔۔۔
معلوم ہوا ہے کہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے قائمقام ڈائیریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی نے ریجن سی موٹر برانچ لاہور سے متعدد ملازمین کو ڈی جی آفس بلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس سلسلےمیں ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور قمرالحسن سجاد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریجن سی لاہورمیں انسپکٹروں کے لئے 20 سیٹیں ہیں جبکہ 34 انسپکٹر کام کررہے ہیں 14 انسپکٹر زیادہ ہیں۔
اسی طرح بیان کیا گیا ہے کہ ریجن سی لاہور میں کانسٹیبلز کی 32 سیٹوں کے لئے 48 کانسٹیبل کام کررہے ہیں اور 16 کانسٹیبل اضافی ہیں۔







