شہباز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری کو فون

لاہور/ کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فون کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور ملک میں بدترین مہنگائی کے بعد عوامی مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جب کہ پارلیمان میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے شہازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا، سلیکٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔