اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیغام میں کہا کہ قائد اعظم اور رفقا کار کی جمہوری جدوجہد سے پاکستان دنیا کے نقشے پر ظہور پزیر ہوا ،قائد اعظم کی دستور ساز اسمبلی میں برداشت اور عدم تشدد برابری مساوات کی تقریر آج بھی مشعل راہ ہے،
نیئر بخاری نے کہا کہ زبردستی نظریات مسلط کرنے والوں کی راہ روکنا قائد اعظم کے مشن کی تکمیل ہے ،قائد اعظم نے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کو زہر قاتل قرار دیا تھا، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کو جمہور کے نمائندگان کا مرکز و محور بنایا ”پارلیمنٹ کو عزت دو “مشن پر کاربند رہیں گے ،آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر اور جمہوریت کی مضبوطی کا مشن جاری رہے گا،پیپلز پارٹی بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت میں شانہ بشانہ ہے ، انہوں نے کہا کہ 14اگست آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر اور عوامی جمہوری حکمرانی یقینی بنانے کی تجدید عہد کا دن ہے