فواد چوہدری

قائداعظم محمدعلی جناح وزیراعظم عمران خان کے رول ماڈل ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح نے اپنی انتھک محنت اوربا اصول سیاسی جدوجہد سے ہمیں آزاد مملکت کا تحفہ دیا، قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی صورت میں ایسی ریاست کی تشکیل ممکن بنائی جہاں رنگ و نسل، مذہبی، لسانی اور کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گذارنے اورترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں،

فواد چوہدری نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح وزیراعظم عمران خان کے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم عمران خان ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں معاشی اور ثقافتی اقدارمضبوط اوراقوام عالم میں اس کا مقام بلند ترہو۔ ہمیں فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کرکے ایک متحد اور یکجا قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہوگا،وفاقی وزیراطلاعات نے مذید کہا کہ بابائے قوم کے یوم پیدائش پرہم اس عزم کا عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کوایک مثالی ملک بنائیں گے۔