فی بیرل 153

فی بیرل پانچ ڈالر اضافے کا براہ راست اثر 27 بیسز پوانٹنس کی صورت میں ہوتا ہے’ معاشی تجزیہ کار

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)معاشی امور کی تجزیہ کار ثناء توفیق نے کہا ہے کہ اگر بیرونی منڈی میں ایک بیرل میں پانچ ڈالر کا اضافہ ہو تو اس کا براہ راست اثر ملک میں 27 بیسز پوانٹنس کی صورت میں ہوتا ہے یعنی مہنگائی کی شرح 0.27 فیصد بڑھتی ہے جو کہ براہ راست اثر ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس کا اثر ان ڈائریکٹ طریقے سے بھی ہوتا ہے کیونکہ جب تیل مہنگا ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ جاتے ہیں اور اجناس اور دوسری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس کا بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں