فیڈرل یونین 269

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا لاہور میں مظاہرہ۔ پیمرا ترمیمی بل منظور کیا جائے۔ میڈیا ہاوسز کے اشتہارت کو تنخواہوں کے ساتھ مشروط کیا جائے۔صدر پی ایف یو جے ورکرز

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔۔

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز گروپ اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام لاہور میں صحافیوں نے پیمرا ترمیمی بل کی منظوری کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا۔
فیڈرل یونین
مظاہرے میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز گروپ کے مرکزی سیکرٹری راجہ ریاض۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر ضیا اللہ نیازی، صحافیوں کے پروگریسیو گروپ کے چئیرمین معین اظہر، ممتاز صحافی رہنما میاں حبیب، انصار زاہد، شعیب الدین چاچو، سینئر صحافی اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر بخت گیر چوہدری، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری شہباز اکمل جندران، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر حامد نوازسینئیر صافی یوسف عباسی، بول ٹی وی کے سینئیر کارسپانڈنٹ جعفر بن یار، 92 نیوز کے سینئیر صحافی محمد نواز سنگرا، سینئیر صحافی طفیل شریف، وسیم حیدر،صحافی سبطین علی اور میاں تنویر سرور سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فیڈرل یونین

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت نے کہا کہ یہ صحافیوں کا پہلا مظاہرہ ہے جو حکومت کی بجائے اپوزیشن کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اشتہارات کی ادائیگی کو تنخواہوں سے مشروط کرنے کے پیمرا ترمیمی بل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔پرویز شوکت کا کہنا تھا کہ پیمرا ترمیمی بل پر صحافیوں کے ساتھ یکجہتی نہ کرنے والی یونینز اب ن لیگی یونین بن چکی ہیں۔
فیڈرل یونین
پنجابی یونین آف جرنلسٹس کے صدر ضیااللہ نیازی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل دوبارہ ٹیبل کیا جائے۔اپوزیشن ورکر کش قدم سے باز رہے۔اگر اپوزیشن نے اپنا وطیرہ نہ بدلا تو ہم ہر تقریب میں اپوزیشن کو نہ صرف باور کروائیں گے بلکہ بائیکاٹ بھی کرینگے۔
فیڈرل یونین
پروگریسیو گروپ کے چئیرمین معین اظہر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر جب بھی کڑا وقت آیا ہے۔ٹاوٹ اور بے ضمیر صحافی ان کی جیب میں رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیمرا ترمیمی بل کو منظور نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری راجہ ریاض نے کہا کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ۔پیمرا ترمیمی بل صحافیوں کے لیئے معاشی خوش خبری ہے۔اس کی مخالفت کرکے اپوزیشن ثابت کررہی ہے کہ وہ کارکن اور ورکر صحافیوں کے خلاف ہے۔

مظاہرے سے بہت گیر چوہدی۔حامد نواز شہباز اکمل جندران۔سبطین علی۔یوسف عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں