فیڈرل بورڈ 158

فیڈرل بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)فیڈرل بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق سائنس گروپ میں محمد صارم حسین ، رابعہ سرفراز اور زویا احمد نے 1098 نمبر لیکر پہلی ،کائنات سلیمان، زینب اور عاصمہ نے 1096 نمبر لیکر دوسری اور عشبہ فاطمہ نے 1095 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ہیومینٹیز گروپ کی گلشن فاطمہ نے 1092 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،حافظہ تنزیلہ سحر نے 1090 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،سلیحہ نواز نے 1089 نمبرحاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ میٹرک میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 531 سٹوڈنٹس نے ان رول کیا،مجموعی طور پر 1 لاکھ 11 ہزار 306 سٹوڈنٹس نے امتحانات میں کامیاب ہوئے،فیڈرل بورڈ میں میٹرک پاسنگ شرح 99.85 فیصد رہی ،

بورڈ امتحانات میں سائنس گروپ کے 499 ریگولر جبکہ ہیومینٹیز گروپ کے 148 بچے غیر حاضر رہے،سائنس گروپ میں پرائیویٹ داخلہ بھیجنے والے 261 اور ہیومینٹیز گروپ کے 155 سٹوڈنٹس غیر حاضر رہے،امتحانات کے دوران 47 بچوں کو یو ایف ایم کا سامنا کرنا پڑا۔سیکریٹری ایجوکیشن بورڈ اینڈ پروفیشنل ٹریننگ فرح حامد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن طلباء کیلئے بہت اہم ہے ،پچھلا سال ایجوکیشن سیکٹر کیلئئے مشکل رہا ،اسکول کھلتے رہے بند ہوتے رہے ،فیڈرل بورڈ کو یہ موقع ملا کہ سب صوبوں کے ساتھ مل کر کورس کو کم کیا گیا ،بچوں کی جانب سے امتحان نہ لینے کی وجہ سے احتجاج بھی کئے گئے ،یہ وہ بچے ہیں جو پڑھتے نہیں ہیں ،بہت زیادہ پریشر تھا کہ بچوں کا امتحان نہ لیا جائے ،ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں امتحان لینا ہے ،ہم نے امتحان کے ساتھ ایکسٹرا مارکس بھی دیئے ،اگلے سال امتحان ضرور ہونگے ،آپ سب کا تعاون درکار ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں